پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12000 لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا

11:45 PM, 4 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 12ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق, منگل کے روز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے12ہزار لیٹر سے تیار مضر صحت دودھ برآمد کرکے اسے تلف کردیا جبکہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو پکڑ کر فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

پی ایف اے حکام کے مطابق, فیصل آباد کے گا ئوں ماڑی پتن میں بنی فیکٹری میں جعلی اور زہریلا دودھ تیار کیا جاتا تھا۔

پی ایف اے حکام نے گاڑیوں میں بھرا ہوا بارہ ہزار لیٹرجعلی دودھ تلف کرکے450 کلو انتہائی غیر معیاری گھی،  560 پیکٹ پاوڈر اور 300 کے قریب یوریا   کھاد   کی بوریاں قبضے میں لے لیں۔

مزیدخبریں