دمشق: شام میں جاری خانہ جنگی نے ملک میں تباہی مچا رکھی ہے ۔ایک طرف بشارالاسد حکومتی تخت چھوڑنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے دوسری طرف امریکی اتحادی فورسز ، داعش اور روس و ہمنوا ممالک کے حملوں نے ملک میں خوف کی بدترین لہر پیدا کر رکھی ہے۔
شام مین ایک ایک عمارت اپنے پر ہونے والا ظلم بیان کرتی ہے ایسے میں ایک شامی بلڈرابو سلیم نے وطن کی محبت میں انوکھا کام شروع کر رکھا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رائٹرز کے مطابق ابو اسلیم بم حملوں کی زد میں آئے گھروں کو دوبارہ سے تعمیر کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اس دوبارہ بنا ئے گئے گھر کوپھر سے کسی بم حملے میں مسمار کیا جا سکتا ہے لیکن جب تک یہ گھر سلامت ہے تب تک کوئی شامی باشندہ یا خاندان اس میں پناہ لے سکتا ہے ۔
ابو سلیم اپنے 12ساتھیوں سمیت یہ کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ سب مل کر مختلف حملوں میں تباہوئے گھروں کی مرمت کرتے ہیں۔انکے پاس نہ کوئی جدید اوزار ہے نہ بلڈنگ میٹریل کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کیلئے کوئی سہولت موجود ہے ۔ یہ سب کام وہ اپنے ہاتھو ں سے کرتے ہیں۔تما م تر مشکلوں کے بعد بھی وہ یہ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تین ماہ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ابو سلیم نہ کہا ہے کہ تم تباہ کرو ہم دوبارہ تعمیر کریں گے۔ابوسلیم باغیوں کے علاقے میں رہتا ہے لیکن عمارت بنانے کا سامان حکومت کے زیر کنٹرول علاقے سے لاتا ہے۔
ابو سلیم 5بچوں کا باپ ہے اور ملک میں جنگی حالات سے پہلے وہ ایک بلڈر تھا۔