جوہری سرگرمیوں کو منجمد کرنے کیلئے شمالی کوریا کو راضی کیا جائے: روسی اور چینی صدور

10:50 PM, 4 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو: روس اور چین نے جزیرہ نما کوریا کے تنازعے کے حل کے لیے ایک نئی کوشش پر اتفاق کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مطابق اس سلسلے میں باہمی تعاون کے ذریعے شمالی کوریا کو راضی کیا جائے گا کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں منجمد کر دے۔ یہ بات انہوں نے ماسکو میں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

پوٹن کے بقول شمال مشرقی ایشیا میں قیام امن اور استحکام کے لیے اس مسئلے کا ایک جامع حل تلاش کیا جانا ضروری ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ روس کے ایک دو روزہ دورے پر آج منگل ہی کے روز ماسکو پہنچے تھے۔

مزیدخبریں