ملبورن: ویسٹ انڈیز کے خلاف سست ترین بیٹنگ کے سبب تنقید کی زد میں رہنے والے بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ریٹائرمنٹ لینے پر زور دیا جا رہا ہے لیکن اس موقع پر سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے انہیں خصوصی پیغام بھیجا ہے۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں دھونی نے نو ہزار 410 رنز بنانے والے ایڈم گلکرسٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان سے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز کا اعزاز چھین لیا ہے ۔ دھونی سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جہاں ان سے اوپر سری لنکن عظیم بلے باز کمار سنگاکارا ہیں صرف دھونی اب تک نو ہزار 496 رنز بنا چکے ہیں.جس کیلئے انہیں 294 اننگز کا سہارا لینا پڑا ۔ دھونی کی ون ڈے ایوریج 51 ہے جس میں 10 سینچریاں اور 63 نصف سینچریاں شامل ہیں ۔
گلکرسٹ نے دھونی کے نام خصوصی پیغام میں کہا کہ رنز کی دوڑ میں مجھے پیچھے چھوڑنے پر مبارکباد۔ یہ سب وقت کی بات ہے۔