"وزیراعظم نے 2 اوورز میں 5 چھکے لگا کر سب کو حیران کردیا"

اسلام آباد:  پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے وزیر اعظم  نواز شریف  کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ تقریب میں چھکوں کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے پرانا قصہ سناکردل موہ لئے۔

انھوں نے بتایاکہ 1993میں دولت مشترکہ کانفرنس کا واقعہ نہیں بھول سکتے۔اس  کانفرنس کے موقع پر وزرائے اعظم کے درمیان میچ تھا۔ہر وزرائے اعظم کو دو اوورز کھیلنا تھے۔

شہریار خان نے کہاکہ نواز شریف کی بیٹنگ آئی تو  ان سے ٹوپی اور گلوز  لیے۔  نوازشریف نے دو اوورز میں پانچ چھکے مارے۔

چیئرمین پی سی بی کاکہناتھاکہ وزیراعظم نوازشریف کی بیٹنگ دیکھ کروہاں موجود دوسرے وزرائے اعظم حیران رہ گئے۔

مصنف کے بارے میں