اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی تقسیم انعامات کی تقریب میں نعت کے دو اشعار بھی پڑھے ۔وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی تقسیم انعامات کی تقریب میں جب پریزنٹرز کی طرف سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ڈائس پر آنے کی دعوت دی گئی تو یہاں پر ان سے نعت سنانے کی فرمائش کی گئی تاہم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ نعت خواں تو نہیں لیکن بچپن میں پڑھنے والی نعت کے کچھ اشعار انہیں یاد ہیں جو اکثر سناتے رہتے ہیں جس پر انہوں نے معروف نعت اے سبز گمبند والے منظوردعا کرنا ''کے اشعار پڑھے ۔ جس پر تقریب میں موجود حاضرین نے انہیں بھر پور داد دی ۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں تاریخی جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ دیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب میں کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اصل وزیراعظم آپ لوگ اور قوم کے ہیرو ہیں کیونکہ ہم تو ٹائٹل کے وزیراعظم ہیں۔ اس کے علاوہ میری بھی خواہش تھی کہ قومی ہیروز سے ملوں اور ہاتھ ملاؤں۔
انہوں نے کہا سربراہان کے میچ میں سب سے زیادہ 36رنز میں نے بنائے اور ناٹ آوٹ تھا لیکن یہ یاد نہیں کہ میں نے کتنے چھکے مارے لیکن چوکے بہت مارے تھے۔ بچپن سے باؤنسر جب بھی آتا مجھ سے برداشت نہیں ہوتا تھا لیکن میچ کھیلنے کا اتنا شوق ہوتا تھا کہ رات کو نیند نہیں آتی تھی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاناما لیکس سے اتنی تکلیف نہیں ہوئی جتنی ریلوے کے کرکٹ گراونڈ سے نکالنے پر ہوئی تھی۔انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا عالمی کرکٹرز پاکستان آتے ہیں خوشی سے ضرور آئیں لیکن کسی کی منت نہ کریں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں