کراچی: سارک چیمبرز کے اعلیٰ سطحی اجلا س میں سی پیک کی اہمیت کو اجا گر کیا جائے گا۔
منگل کو جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زبیر طفیل 24 جو لا ئی کو بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں ہو نے والی70 ویں سارک ایگز یکٹو کمیٹی میٹنگ میں شرکت کے لئے روانہ ہو نگے ۔
انہوں نے اس با ت کا ارادہ ظاہر کیا کہ وہ اس پلیٹ فارم پر علاقا ئی تجا رتی روابط کی اہمیت پر بات کرینگے اور سی پیک سے اس خطے کو حاصل ہو نے والے متو قع فوائد کو بھی اجا گر کر ینگے ۔
زبیر طفیل نے مز ید کہاکہ سی پیک اس خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر ے گا اور اس منصو بے کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس خطے کی اقتصادی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا، سڑکوں کا ایک طویل جال پھیلے گا، صنعتی پارکس کا قیام ہوگا اور علاقائی روابط میں بہتری آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک کو بھی فائدہ حاصل ہوگا، جنوبی ایشیائی ممالک کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک اس خطے میں با لخصوص افغانستان اور وسطی و جنوبی ایشیائی ملکوں تک رسائی ملے گی۔ سی پیک کا منصو بہ چین، مشرقی وسطیٰ ، یو رپ اور پاکستان کے درمیان ایک تجارتی پل کا کام کر ے گا اوراس کے نتیجے میں ہزاروں ملازمتوں کے ساتھ ساتھ خطے کے تمام ممالک کو اربو ں روپے کی آمدنی اور بچت بھی ہوگی۔
اس منصوبے سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا تجارتی روابط بہتر ہونگے، تکنیکی تعاون میں اضا فہ ہوگا نئے مالیاتی مواقع پیدا ہونگے اور خطے میں سماجی و ثقافتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔