اسلام آباد: شہریار خان نے قومی ٹیم کے اعزاز میں دی جانے والی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت ہم سے ڈرتا ہے اس لئے کرکٹ نہیں کھیلتا کیونکہ ہم بھارت کو چیلنج کرتے ہیں کہ آئیں اور کھیلیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا آپ دیکھیں گے یہاں انٹرنیشنل ٹیمیں آئیں گی جس کے لئے ہم سری لنکا اور بنگلا دیش سے بات کر رہے ہیں کہ پاکستان آ کر کھیلیں۔
ان کا مزید کہنا تھا متحد ہوکر کھیلنے سے ہماری ٹیم جیتی اور کرکٹ ٹیم کی کامیابی سے پوری قوم خوش ہو گئی اب جیت کے بعد دنیا کی ٹیمیں ہم سے کھیلنا چاہتی ہیں۔
اس دوران شہریار خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بعد ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور امید ہے وہ ٹیسٹ کی قیادت بھی اچھے انداز میں کریں گے۔
یاد رہے سرفراز کی قیادت میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں