سرکاری ٹی وی نے مزاحیہ شاعر پر تاحیات پابندی لگا دی

سرکاری ٹی وی نے مزاحیہ شاعر پر تاحیات پابندی لگا دی

اسلام آباد:سرکاری ٹی وی نے معروف شاعر جواد حسن جواد پرتاحیات پابندی لگا دی ٗ ان پر اپنی شاعری کے ذریعے پختون برادری کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے مزاحیہ شاعری کے پروگرام میں ہر سال کی طرح اس سال بھی فواد حسن فواد نے اپنی شاعری پر داد وصول کی ۔ ان کی ایک غزل پختون برادری کے بارے میں تھی جس پر بعد ازاں پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی نے سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور جواد کی شاعری کو نسلی تعصب پر مبنی قرار دیا ۔ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ایکشن لیتے ہوئے شاعر پر سرکاری ٹی وی کے کسی بھی پروگرام میں شرکت پر تاحات پابندی لگا دی ہے ۔