بنگلہ دیش: گارمنٹ فیکٹری میں دھماکا، 10 افراد ہلاک

02:39 PM, 4 Jul, 2017

ڈھاکا: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ڈھاکا کے مضافاتی علاقے غازی پور میں واقع ایک گارمنٹس فیکڑی میں پیش آیا جہاں بوائلر کےدھماکے سے 9 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تاہم اسپتال میں ایک زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

دوسری جانب مشہور کمپنی کا کہنا تھا ان کی فیکڑی کا پلانٹ بالکل درست کام کر رہا تھا جسے جرمنی سے درآمد کیا گیا تھا۔ یاد رہے بنگلہ دیش میں فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات سمیت دیگر حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں جن کی بڑی وجہ حفاظتی قوانین پر عمل پیرا نہ ہونا ہے۔

کمپنی کے چیئرمین اور مینیجنگ کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا اور ہر چیز ٹھیک تھی بوائلر بھی بالکل ٹھیک کام کر رہا تھا لیکن سروس کے بعد جب ملازمین اسے اسٹارٹ کرنے لگے تو یہ دھماکے سے پھٹ گیا۔

ستمبر 2016 میں بھی ڈھاکا کے نواح میں واقع قصبے ٹونگی کی ایک پیکجنگ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 22 افراد جھلس کر ہلاک جبکہ 70 زخمی ہو گئے تھے۔ نومبر 2011 میں ڈھاکا کے نواح میں واقع آشولیا انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک 9 منزلہ فیکٹری میں آگ لگنے سے کم از کم 111 ملازمین ہلاک ہو گئے تھے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں