کراچی ایئرپورٹ کارپارکنگ کی فیس 90روپے کردی گئی

02:21 PM, 4 Jul, 2017

کراچی:سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کارپارکنگ فیسوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ کارپارکنگ فیسوں میں اضافے کی منظوری دیدی ہے، جس کا اطلاق شروع کردیاگیا، ایئرپورٹ پارکنگ میں کار کی فیس 90 روپے 3 گھنٹے کے لیے جبکہ موٹرسائیکل کی فیس 15 روپے 3 گھنٹے کے لیے ہوگی ، مقررہ وقت کے بعد کارکی فیس میں فی گھنٹہ30 روپے جبکہ موٹرسائیکل فیس میں5 روپے اضافی وصول کیے جائیں گے۔

اس سے قبل ائیرپورٹ پرکارپارکنگ کی فیس 50 روپے تھی تاہم گزشتہ دنوں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ایئرپورٹ کارپارکنگ کا ٹینڈرجاری کیا جس میں 29 پارٹیوں نے حصہ لیا تھا جس میں سب سے زیادہ بولی لگانے والی ایک فرم کوکارپارکنگ کا ٹھیکہ دیدیا ، مذکورہ ٹھیکیدار نے نئے نرخوںکے ساتھ اطلاق کردیا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پارکنگ پرتلخ کلامی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی کوکار پارکنگ فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ کرو.ڑ روپے کی آمد نی ہوگی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں