ممبئی:بالی وڈ اداکارہ منڈانا کریمی نے اپنے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کے الزام مین مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریالٹی ٹی وی شو بگ باس کی امیدوار و اداکارہ منڈانا کریمی نے اپنے شوہر گورو گپتا کے خلاف ممبئی کے علاقے اندھیری کی عدالت میں مقدمہ درج کرا دیا۔ منڈانا کریمی نے درخواست میں کہا ہے کہ وہ ماڈلنگ اور اداکاری میں نام کمانے 2012 ءمیں بھارت آئیں .
انہوں نے 2017ءمیں گورو گپتا سے شادی کی اور پھر انہیں مبینہ طور پر اداکاری کو خیر باد کہنے کا کہا گیا ۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر اور سسرال والوں نے انہیں گھر سے نکال دیاہے اور انہیں گھر آنے کی اجازت نہیں دے رہے جس پر عدالت نے گھر کے چاروں افراد شوہر، ساس ،سسر اور دیور کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔کیس کی اگلی سماعت 15 جولائی کو ہے.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.