اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ آج حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے روبروپیش ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز سے لندن فلیٹس، بیرون ملک کمپنیز اور منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات ہوں گے۔ پیشی کے موقع پر حسین نواز کی سیکورٹی وی وی آئی پی ون قراردی گئی ہے۔
فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں،اطراف میں لگائی گئی سیکورٹی باڑ میں اضافہ اورآئی ایٹ پل سےفیڈرل جوڈیشل اکیڈمی جانے والاراستہ بھی بندکیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازکل پہلی بار جے آئی ٹی میں پیش ہوں گی
وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے تھے جہاں ان سے لندن میں ان کے اثاثوں اور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔ وزیر خزانہ بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو پیش پہلی بار پیش ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے 20 اپریل کو پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 60 روز کا وقت دیا تھا اور گزشتہ ہفتے عدالت عظمٰی کی طرف سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو عدالت میں جمع کرائے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں