امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

10:31 AM, 4 Jul, 2017

لاس اینجلس: ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی امریکی اداکارہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔اسٹیو ریان نے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں تعلیم حاصل کی، اور وہیں سے ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اسٹیو ریان نے 2006 میں یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنایا، اور انہیں وہیں سے ہی شہرت ملی۔

اسٹیو ریان کے چینل کو اب تک 43 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ان کے چینل کے 83 ہزار سے زائد سبسکرائبرز بھی ہیں۔انہوں نے یوٹیوب سے شہرت کے بعد ٹی وی چینلز پر کامیڈی شوز بھی کیے۔اسٹیو ریان کی جانب سے مبینہ خودکشی کا واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب کہ ایک دن قبل ہی ان کے دادا چل بسے تھے۔لاس اینجلس کاو¿نٹی کارنر آفیس نے اپنی ویب سائٹ میں بتایا کہ 33 سالہ اسٹیو ریان نے خود کو پھانسی کا پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔کاو¿نٹی آفیس کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹیو ریان نے یکم جولائی کو خودکشی کی۔اس سے قبل 30 جون کو اسٹیو ریان نے اپنی ٹوئٹ میں دادا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دادا چل بسے۔انہوں نے ٹوئیٹ کی کہ ’میرے خوابوں کا آدمی اب صرف میرے خواب میں ہی ہوگا، میں آپ کو ہر وقت یاد کروں گی، اور آپ سے ہی پیار کرتی ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں