حیدر آباد: کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

10:15 AM, 4 Jul, 2017

حیدر آباد: قومی شاہرہ حید آباد کے قریب ہٹڑی بائی پاس پربہاولپورسے کراچی جانے والی تیز رفتاربس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 37 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ لاشوں کو بھی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز کشمور قومی شاہراہ پر ننھیال عید منانے کیلئے آئے موٹر سائیکل سواروں کو تیز رفتار مسافر کوچ نے کچل ڈالا تھا ۔ حادثے میں دو سگے بھائی اور انکا چچا موقع پر دم توڑ گیا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں