ممبئی: تامل فلموں کے معروف ادکار رجنی کانت کو خاتون نے بھکاری سمجھ کر 10روپے کا نوٹ تھما دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق تامل سینما کے بے تاج بادشاہ سمجھے جانے والے اور بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت جن کا شمار ایسے اداکاروں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے جنہوں نے محنت اورلگن کیساتھ کام کر کے فلم انڈسٹری میں اپنا مقام قائم کیا ہے۔
ان کا فلم کی تشہیری مہم کے دوران 2007میں اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے2007 میں فلم ”شیواجی“ کی کامیابی کے بعد مندر جانے کا ارادہ کیا لیکن سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے بھیس بدل کر مندر جانے کو کہا۔ میں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے کہنے پر اپنا پورا بھیس بدل لیا اور ایک بوڑھے آدمی کا روپ دھار کر مند ر کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ اسی دوران ایک خاتون میری طرف آئی اور مجھے بھکاری سمجھ کر مجھے 10روپے پکڑا کر چلتی بنی۔
خاتون کی اس حرکت کو دیکھ کر پہلے تو حیران رہ گیا لیکن میں نے بغیرکوئی بات کئے پیسے اپنی جیب میں رکھ لئے۔ رجنی کانت نے کہا کہ کچھ دیر کے بعدمندر میں ہی پوجا کے دوران اس خاتون نے مجھے پہچان لیا اور مجھ سے معافی بھی مانگی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔