اسلام آباد: پاناما جے آئی ٹی کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے کیونکہ آج حسین نواز چھٹی بار جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوں گے جب کہ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نوازکل پہلی بار جے آئی ٹی میں پیش ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق حسین نواز سے لندن فلیٹس، بیرون ملک کمپنیز اور منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات ہوں گے جب کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی کے سامنے تیسری مرتبہ پیش ہوئے تھے جہاں ان سے لندن میں ان کے اثاثوں اور کمپنیوں سے متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔ وزیر خزانہ بھی گزشتہ روز جے آئی ٹی کے روبرو پیش پہلی بار پیش ہوئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں