ایلون مسک کا پاکستان میں اسٹار لنک سروس کے لانچ پر ردعمل

11:26 PM, 4 Jan, 2025

اسلام آباد: اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پاکستان میں اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کے آغاز پر پوچھے گئے سوال کا جواب دے دیا۔

پاکستانی صارف کی طرف سے ٹویٹ میں ایلون مسک سے درخواست کی گئی تھی کہ اسٹار لنک کو پاکستان میں متعارف کرایا جائے تاکہ ان علاقوں میں جہاں انٹرنیٹ کی سہولت محدود ہے، ایک انقلابی تبدیلی لائی جا سکے۔ ایلون مسک نے اس پر جواب دیا کہ "ہم حکومت کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں۔"

اسٹار لنک اسپیس ایکس کا ایک اہم پراجیکٹ ہے جو دنیا بھر میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس فراہم کرتا ہے۔ یہ سروس ابھی تک 40 ممالک میں فعال ہے اور دنیا کے دور دراز علاقوں میں بھی انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
 

مزیدخبریں