اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل اے اے ای ون میں خرابی کے باعث 1000 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔
ایک بیان میں شزہ فاطمہ نے کہا کہ اس خرابی کے نتیجے میں 630 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 200 گیگا بائٹس فی سیکنڈ ٹریفک کو بھی جلد متبادل روٹ پر منتقل کر دیا جائے گا تاکہ انٹرنیٹ سروس کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ خرابی انٹرنیٹ کی رفتار اور سروسز پر اثر انداز ہو رہی ہے، مگر حکومت نے متبادل انتظامات کر کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔