کراچی :عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 18 ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد سونا 2639 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ ہفتے کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی کے ساتھ 275700 روپے ہوگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کمی کے بعد 236368 روپے تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود، چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 3350 روپے پر برقرار رہی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 2872.08 روپے پر جمود کا شکار رہی۔