ٹومیکو ایٹو کا انتقال، دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کا اعزاز برازیلین نن کے نام

08:11 PM, 4 Jan, 2025

جاپان :دنیا کی معمر ترین خاتون، جاپانی شہری ٹومیکو ایٹو، 116 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں اگست 2024 میں دنیا کی سب سے معمر خاتون کا اعزاز دیا تھا۔

ٹومیکو ایٹو 23 مئی 1908 کو پیدا ہوئیں اور وہ اپنے طویل عرصے میں پہلی اور دوسری جنگ عظیم کی چشم دید گواہ رہیں۔ ان کی زندگی غیرمعمولی تاریخ اور تجربات سے بھرپور تھی۔

ان کے انتقال کے بعد دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز اب ایک برازیلین نن کے حصے میں آیا ہے، جو ٹومیکو ایٹو سے صرف 16 دن چھوٹی ہیں۔

ٹومیکو ایٹو کے انتقال پر دنیا بھر میں لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی غیرمعمولی زندگی کو یاد کیا گیا۔
 

مزیدخبریں