تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی

تربت میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 32 زخمی

تربت : بلوچستان کے شہر تربت میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا تربت کے ایک مصروف علاقے میں  ہوا۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس سے متعدد دکانوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوراً موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پانچ زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

پولیس نے دھماکے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے محرکات اور اس میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں

مصنف کے بارے میں