اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتے نئے وزراء کے عہدوں کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ میں حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، عمران شاہ ڈاکٹر، توقیر شاہ، طلال چوہدری، بیرسٹر عقیل ملک، سردار یوسف اور اختیار ولی خان کی شمولیت متوقع ہے۔
مزید برآں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے معروف جج کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کے لیے حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ نئے وزراء کا حلف آئندہ 9 یا 10 جنوری کو لیا جا سکتا ہے