کراچی: انٹرسال اول کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 35 فیصد، سندھ حکومت نے انٹر بورڈ چیئرمین کو عہدے سے ہٹا دیا

04:03 PM, 4 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی میں انٹرسال اول کے امتحانات کے نتائج ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، کیونکہ کامیابی کا تناسب صرف 35 فیصد رہا۔ اس پر طلبا نے شدید احتجاج کیا، جس کے بعد سندھ حکومت نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انٹر بورڈ کے چیئرمین امیر قادری کو عہدے سے ہٹا دیا۔

گزشتہ سال بھی انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج پر سوالات اٹھے تھے، اور اب پھر وہی صورتحال پیش آئی ہے۔ اس بار کامیابی کا تناسب بہت کم رہا، جس پر طلبا نے سراپا احتجاج بن کر سندھ حکومت سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے نتیجے میں سندھ حکومت نے چیئرمین انٹر بورڈ کو عہدے سے ہٹا کر میٹرک بورڈ کے چیئرمین شرف علی شاہ کو اضافی چارج دے دیا۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اس معاملے پر کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس معاملے میں سیاست کرنے سے گریز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس تنازع کی حقیقت جانچنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں