پشاور: ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

پشاور: ذاتی دشمنی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے تہکال میں ذاتی دشمنی کے باعث فائرنگ کے ایک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ تہکال کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فریقین کے درمیان ذاتی تنازعہ کے سبب فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، شواہد اکٹھے کیے اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال بھیجا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا اور حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیمیں سرگرم ہیں اور تفتیش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں