نیو یارک: ڈونلڈ ٹرمپ کو 10 جنوری کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر

01:36 PM, 4 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

نیو یارک: امریکی جج نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس میں 10 جنوری کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر کردی ہے، جس کے بعد ٹرمپ 20 جنوری کو  حلف اٹھائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی سے متعلق مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ کو جیل کی سزا نہیں ملے گی۔ جج کا فیصلہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آیا ہے کہ ٹرمپ صدر کی حیثیت سے اپنی خدمات جاری رکھنے والے پہلے امریکی رہنما بن سکتے ہیں۔

ٹرمپ کی کابینہ کے ارکان کو سوشل میڈیا پر بیان بازی سے روکنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ری پبلکن رہنما اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس پر قانونی جنگ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزیدخبریں