صائم ایوب کی انجری، 6 ہفتوں تک آرام کریں گے

صائم ایوب کی انجری، 6 ہفتوں تک آرام کریں گے

کیپ ٹائون:پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ فوراً میدان سے باہر جانے کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایم آر آئی رپورٹ میں ان کے دائیں ٹخنے میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

صائم ایوب کا ٹخنہ میڈیکل مون بوٹ سے فکس کر دیا گیا ہے، لیکن فریکچر کے باعث وہ 6 ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔صائم ایوب ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے اور سیریز کے اختتام پر پاکستان واپس آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں