سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی بوسٹن میں کامیاب سرجری

12:49 PM, 4 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

بوسٹن: سابق چیئرمین سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے رکن صادق سنجرانی کی امریکا میں کامیاب سرجری ہوئی ہے۔

صادق سنجرانی کی ٹانگ میں بڑی رگ میں بلڈ کلاٹ کی تشخیص 2018ء میں ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ حال ہی میں ان کی بوسٹن میں سرجری کی گئی، جسے پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انجام دیا۔

سرجری کے بعد صادق سنجرانی کی حالت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے اور ڈاکٹروں کی جانب سے صحت یابی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں