اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں مزید 40 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں اور ان کی رہائی کا حکم دیا۔
دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی، آمنہ علی، مرزا عاصم بیگ اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔
اس سے قبل، گزشتہ روز عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں منظور کی تھیں، جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں۔