پشاور: لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی

11:50 AM, 4 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

پشاور: لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہوگئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، یہ فائرنگ نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، جس کے باعث ڈپٹی کمشنر اور ان کے گارڈ دونوں زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر اور ان کے گارڈ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں