کراچی، تین ہٹی پُل کے نیچے آگ نے مکینوں  کا سب کچھ جلا  ڈالا، 60 سے زائد جھونپڑیاں خاکستر

10:30 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :کراچی کے علاقے تین ہٹی کے پُل کے نیچے لگنے والی آگ کے نتیجے میں 60 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔کراچی کے علاقے تین ہٹی  کی   جھگیوں میں لگی آگ نے  مکینوں  کا سب کچھ جلا  ڈالا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ تین ہٹی میں جھونپڑیوں میں لگی جس سے بڑی تعداد میں جھونپڑیاں جل گئیں۔


ابتدائی طور پر ایک فائر ٹینڈر بھیجا گیا لیکن بعد میں صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید فائر ٹینڈرز کو بلایا گیا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مزید فائر ٹینڈرز طلب کیے جائیں۔ 11 فائر ٹینڈرز نے بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم کولنگ کا کام ابھی بھی جاری رہا۔

ایک اندازے کے مطابق 60 سے زائد جھونپڑیاں تباہ ہو گئی ہیں لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں