سرد موسم میں بھی ہر گھنٹے بعد بجلی  کی آنکھ مچولی، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

06:12 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور،کراچی، اسلام آباد :سرد موسم میں بھی ہر گھنٹے بعد بجلی غائب رہنے لگی۔بجلی کا  شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا۔ 
بجلی کے ناقص ترسیلی نظام کے باعث موسم سرما میں بھی عوام  لوڈ شیڈنگ  کا عذاب جھیلنے پر مجبورہے۔لاہور ،اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ  ہورہی ہے اورد ورانیہ 6 سے 8گھنٹے تک پہنچ گیا   ہے۔

کئی  شہروں میں ہر گھنٹے بعد بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ ملک میں بجلی کا ، شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا  ہے۔  بجلی کی پیداوار 8300 میگاواٹ جبکہ طلب 13 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد  ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیداوار میں کمی کی وجہ سے تقسیم کار کمپنیوں کو بھی کم بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ لیسکو کو بھی 525 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔

مزیدخبریں