جدہ:فضائی کرایوں میں بھاری کمی کاامکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ امارات میں فضائی کرایوں میں بھاری کمی کاامکان ہے ۔
یہ متوقع کمی جنوری 2024 کے وسط کے بعد 50-60 فی صدتک ہو سکتی ہے۔
کرایوں میں کمی کے امکانات زیادہ کرایوں والے فضائی راستوں پر ہیں ، جو کہ برطانیہ، یورپی ممالک ، جنوبی ایشیاکے کچھ ممالک ، فلپائن اور امریکہ بھی اس فہرست میں شامل ہے ۔
لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے دبئی تک اکانومی کلاس کرا یہ 5 ہزار 135 درہم سے کم ہو کر 2 ہزار 410 درہم تک کم ہو سکتا ہے ،اسی طرح نیو یارک سے دبئی کیلئے یہ کرایہ ساڑھے چھ ہزار درہم سے کم ہو کر ساڑھے تین ہزار درہم تک ہو سکتا ہے ۔
موسم سرما میں کرایوں میں زیادہ کمی متحدہ عرب امارات سے طویل فاصلے کی فلائٹس پر ہو سکتی ہے۔
بڑے ٹور گروپس کی دبئی میں زیادہ فلائٹس کی مانگ کے باعث کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہواتھا جس کے باعث متحد ہ عرب امارات کے مقامی مسافروں کو عین موقع پر فلائٹس میں سیٹ لینے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور امکان ہے کہ اب اس میں کمی ہوگی۔
کرایوں میں کمی کی بڑی وجہ فضائی کرایوں میں پوری دنیا میں کرایوں میں کمی ہے۔