پشاور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کا اعظم سواتی کی اپیل پر نواز شریف کو نوٹس جاری

04:50 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: الیکشن ٹربیونل پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن ٹربیونل پشاور ہائیکورٹ بینچ نے  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی طرف سے نواز شریف کے کاغزات نامزدگی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا۔ 

واضح رہے کہ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے کاغزات نامزدگی منظور ہوئے  جس پر  الیکشن ٹربیونل نے میاں نواز شریف کو کل کے لیے نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے بھی این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں جس پر اعظم خان سواتی نے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں