آصف سیف اللہ پراچہ قائمقام ڈی جی ایف آئی اےتعینات

04:19 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی نگران  حکومت نے آصف سیف اللہ پراچہ کو قائمقام ڈی جی ایف آئی اے تعینات کر دیا۔

آصف سیف اللہ پراچہ اس وقت  بطور ایڈیشنل ڈی جی تعینات ہیں۔ وفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے کا چارج آصف سیف اللہ کو دیدیا۔

گریڈ 21کے آصف سیف اللہ نئے ڈی جی تعینات تک فرائض سرانجام دیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ کی منظوری کے بعد وزرات داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں