راولپنڈی :پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا ہےکہ بلے کا نشان ملے یا نہ ملے تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، سارے مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما لطیف کھوسہ کاکہنا ہےکہ بلے کا نشان ملے یا نہ ملے تحریک انصاف الیکشن لڑے گی، سارے مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوامی مقبولیت دیکھ کر پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتیں خائف ہیں، ن لیگ کا کوئی امیدوار اپنے حلقے میں جانے کے لائق نہیں، اب قوم ملک کو تین مرتبہ لوٹنے والوں کو موقع نہیں دے گی، اب عوام ان کا جھانسا مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ کاغذات نامزدگی منظور ہو جائیں گے، عدالتوں پر ذمے داری ہے عوام کے بنیادی حقوق کو یقینی بنائیں۔ دونوں کیسوں میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں، بلے کا انتخابی نشان نظرثانی میں واپس لے لیا گیا، ہمارے 700 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے۔ میرے بیٹے کو بھی اٹھالیا گیا، الیکشن کمیشن پاکستان سہولت کار بنا ہوا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جو ہم نے بیان کیا وہ بھی قوم نے دیکھا، الیکشن ٹریبونلز کی اپیلوں کی تیاری میں مصروف تھا، یہ سارے مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکتے، کیوں صرف بانی پی ٹی آئی پر قانون کا اطلاق کر کے پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔