بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ مہنگی

03:45 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  کے الیکٹرک صارفین کے علاوہ ملک بھر کےبجلی صارفین کیلئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 12 پیسے کا اضافہ  کر دیا گیا۔  نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیپرا نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ سی پی پی اے نے فیول پرائس کی مد میں 4 روپے 66 پیسے کا اضافہ مانگا تھا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ حالیہ اضافے میں فیول پرائس اور بقایا جات کی مد میں وصولیاں شامل ہیں، موجودہ اضافہ بجلی صارفین سے جنوری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ 


نیپرا اتھارٹی نے گزشتہ ہفتے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔



مزیدخبریں