کسی سازش کا حصہ نہیں تھا، حکومت کے کہنے پر مظاہرین سے مذاکرات کیے: جنرل فیض نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان ریکارڈ کرادیا

03:10 PM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید نے  فیض آباد دھرناکمیشن کو بیان  رکارڈ کرادیا ۔ فیض حمید نے کمیشن کی طرف سے دیے گئے سوالوں کے جواب دے دیے۔

فیض حمید نے  اپنے جواب میں کہا حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک پاکستان سے مذاکرات کیے ۔فیض حمید نے حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کی تردید کردی ۔

دھرنا کمیشن ڈاکٹر اخترعلی  شاہ کی سربراہی میں کام کررہاہے ۔ سابق آئی جی طاہرعالم اورخوشحال خان  کمیشن کاحصہ ہیں۔

مزیدخبریں