عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس کی سماعت کا اعلان

عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے کیس کی سماعت کا اعلان

جوہانسبرگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) غزہ میں اسرائیل کی مبینہ نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ کے کیس کی سماعت 11 جنوری کو کرے گی۔

 جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کے مطابق  اسرائیل کی غزہ میں مبینہ نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقہ  اپنا مقدمہ پیش کرنے کے لیے اگلے ہفتے ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے سامنے پیش ہوگا۔ جس کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہو گی۔

جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل زین ڈانگور نے اپنے بیام میں کہا کہ ”ہم اس مہینے کی 11 تاریخ کو آئی سی جے کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ ہم اپنا کیس پیش کریں گے کہ ہم تمام شواہد بشمول نسل کشی کے جرم کے خصوصی ارادے کی بنیاد پر کیوں سوچتے ہیں، ہم نے رہنماؤں کے بہت سے بیانات کی بنیاد پر پایا ہے کہ ایک خاص ارادہ موجود ہے“۔ 

 جنوبی افریقہ جو کئی دہائیوں سے فلسطین کی حمایت کرتا آ رہا ہے،  نے گزشتہ ماہ 29 تاریخ کو تصویری ثبوتوں کے ساتھ 84 صفحات پر مشتمل درخواست کے ساتھ مقدمہ شروع کیا۔

درخواست میں  آئی سی جے سے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی نسل کشی کی مبینہ کارروائیوں کی تحقیقات کرنے کی استدعا  کی کہ اعلان کریں کہ اسرائیل 1948 کے نسل کشی کنونشن کے تحت  خلاف ورزی کر رہا ہے۔

درخواست میں عالمی عدالت انصاف سے کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیل سے غزہ میں اپنی فوجی مہم روکنے کا مطالبہ کرے جب کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکومت کے ترجمان نے بھی اسرائیل جنوبی افریقہ کے نسل کشی کے الزامات کا مقابلہ کرنے کے لیے آئی سی جے کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کر دیا۔


واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 22,000 سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں نصف سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔غزہ  کی22 لاکھ سے زیادہ آبادی کا بیشتر حصہ محاصرے اور بمباری، بے گھر اور خوراک کی کمی کی زد میں ہے۔

مصنف کے بارے میں