شاہ محمود، زین اور مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراض ختم، سماعت کیلئے مقرر

11:59 AM, 4 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان: ملتان اپیلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیرخارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہر بانو قریشی کی اپیلوں پر دفتری اعتراضات ختم کر کے 6 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

ذرائع کے مطابق آر اوز نے شاہ محمود قریشی، زین اور مہربانو قریشی کے بیان حلفی اور شاہ محمود قریشی کے اصل دستخط نہ ہونے کی بنیاد پر کاغذات مسترد کیے تھے۔

ملتان جوڈیشل آفس نے ریٹرننگ افسران کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈر پر دستخط نہ ہونے کا اعتراض لگاکر سینئر جج کے پاس بھجوایا تھا۔

ملتان اپیلیٹ ٹربیونل کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے اپیلوں پر ریٹرننگ افسران کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں