اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل نے صادق اور امین ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر کی ابزرویشن کو حذف کردیا ۔
الیکشن ٹربیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما اشتیاق مہربان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے حکم جاری کیا۔
الیکشن ٹربیونل کے جاری حکم میں کہا گیا کہ وکیل درخواست گزار نے بتایاکہ اسلام آباد کے دو حلقوں سے چوہدری اشتیاق مہربان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ریٹرننگ افسر کے پاس صادق اور امین ہونے سے متعلق ابزرویشن دینے کا اختیار نہیں تھا۔
عدالت نے ریٹرننگ افسر کی ابزرویشن کو حذف قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔