کورونا کی نئی قسم کا پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

کورونا کی نئی قسم کا پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، بیرون ملک سے آنیوالوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
سورس: file

اسلام آباد: کورونا وائرس کے نئے جے این ون ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی کوروناٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی یچ) کےمطابق این سی او سی نے  کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این 1 ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہےکہ ایئر پورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے 2 فیصد مسافروں کی لازمی کوویڈ ٹیسٹنگ ہو گی۔

این آئی ایچ نے بتایا کہ  اس وقت ملک کے بیشتر بڑے ایئر پورٹس پر کوویڈ ڈائگنوسٹک کٹس موجود نہیں، تاہم کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لیے ریپڈ ڈائیگنوسٹک کٹس قومی ادارہ برائے صحت فراہم کرے گا۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ جے این 1 کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

این آئی ایچ کی جاری کردہ ایڈوائزری کے نتیجے میں اسپتالوں کی او پی ڈیز اور وارڈز پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں