نواز شریف اور جہانگیر ترین کی انتخابات کیلئے نااہلی برقرار رہے گی یا نہیں؟ براہ راست سماعت شروع

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی انتخابات کیلئے نااہلی برقرار رہے گی یا نہیں؟ براہ راست سماعت شروع
سورس: سکرین گریب

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آئی پی پی کے قائد جہانگیر ترین انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں یا نہیں? سپریم کورٹ کا لارجر بینچ نے سماعت شروع کر دی۔

 چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بنچ کے سربراہ ہیں۔  بنچ میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی  شامل ہیں۔

گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے ویڈیو لنک پر شامل ہونے والے وکلا ء کو آج کی سماعت پر سپریم کورٹ کی رجسٹری اسلام آباد آکر پیش ہونے کی ہدایت کی اور قرار دیا کہ 11جنوری تک کیس کا فیصلہ کردیا جائیگا۔

سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی کا معاملہ نااہلی کی مدت کے تعین سے متعلق کیس کی سماعت پر عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کررکھے ہیں، گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کے وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

عدالت نے فیصل صدیقی ایڈووکیٹ ، عزیر بھنڈراری اور ریما قمر کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈووکیٹ جنرلز نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تائید کی تھی۔

مصنف کے بارے میں