عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

09:31 PM, 4 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت کی تاریخ تبدیل کر دی ۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیسز کی سماعت 11 جنوری کو کرے گا ۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 10 جنوری کو کیسز کی سماعت کرنا تھی ۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں انہیں این اے 95 سے نااہل قرار دیا تھا ۔

دوسری جانب عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

مزیدخبریں