لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جارحانہ روئیے کے بعد مفاہمتی راہ پر چلنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ اور نئی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات کا اہتمام کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی خواہش کے بعد ایوان صدر میں ملاقات کرانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک عسکری قیادت کی طرف سے ایوان صدر کو اس حوالے سے کوئی آگاہی نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی اسٹیبلشمنٹ اور نئی عسکری قیادت کے ساتھ تعلقات اور مثبت رابطوں کی خواہش کا اظہار کر چکی ہے۔