لاہور: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے ۔ بیشتر میدانی علاقوں میں دن بھر دھند چھائی رہی ۔ بالائی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔
لاہور ، سیالکوٹ ، اوکاڑہ ، ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری ہے ۔ شام ہوتے ہی دھند مزید گہری ہوگئی ۔ سردی بڑھنے سے شہریوں کی آمدورفت میں مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔
دوسری طرف سوات ، کالام ، مردان سمیت بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی جاری ہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی سردی نے معمولات زندگی کو متاثر کر رکھا ہے ۔