اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اداکاراو¿ں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کہتی ہیں بدتمیزی، بدتہذیبی اور کردار کشی کی غلیظ مہم کا کلچر پھیلانے والوں کی پورے معاشرے کی طرف سے مذمت ہونی چاہیے۔ صرف اپنی ماؤں بہنوں کی عزت کی فکر اور باقی دنیا کی عورتوں کی عزت نہ کرنے والے عناصر ذہنی بیمار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کرنے والوں کو گالیاں دینا، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزت نہ کرنا، گھروں پر حملے، گھیراؤ کرانا اور ہراساں کرنا ”گھریلو تربیت“ کی علامات ہوتی ہیں، اداکار ملک کا اثاثہ اور پاکستان کی پہچان ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماءکا مزید کہنا تھا کہ بیمار ذہن ہی اداکاراؤں پر حملے کرتے ہیں، فنکار معاشرے میں اپنی محنت سے مقام حاصل کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کی اداکاروں کی کردار کشی کرنے والے عناصر کی شدید مذمت، کارروائی کا مطالبہ
07:25 PM, 4 Jan, 2023