اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھماکے میں ملوث دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا ۔ شناخت ہوچکی ، تحقیقات چل رہی ہیں ۔ تمام چیزیں سامنے نہیں لاسکتے

۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے والے کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ سڑسٹھ فیصد دہشت گردی کے واقعات خیبرپختونخوا میں ہوئے ۔ تمام صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مضبوط بنانے کےلیے وفاق مدد کرے گا ۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہدا کے احسان کا بدلہ نہیں اتارا جاسکتا۔ آئی ٹین فور دھماکے میں شہید سید عدیل حسین اور ان کے ساتھ زخمی ہونے والے اہلکاروں نے بڑی تباہی کا راستہ روکا ۔ ایک کروڑ روپے کا چیک شہید عدیل حسین کے لواحقین کے حوالے کیا ۔ شہید کی بیوہ کو گھر خریدنے کیلئے مزید سوا کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے ۔

مصنف کے بارے میں