اسلام آباد :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مدارس معاشرے میں اسلامی شعور اور تعلیمات کو فروغ دینے میں کلیدی کردارادا کررہے ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کےوفد سے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ مدارس میں طلبا کو مفت تعلیم، رہائش اور خوراک فراہم کی جاتی ہے، پاکستان کے جید علمائے کرام سے ملاقات خوشی اور باعث عزت ہے۔
وزیراعظم نے کہا ملک کے 40 سے 50 لاکھ طلبا مختلف مدارس میں زیر تعلیم ہیں، مدارس میں زیر تعلیم طلبا میں سے نصف تعداد بچیوں کی ہے، حکومت کی خواہش ہے اس سماجی خدمت میں مدارس کے ساتھ تعاون کر ئے۔
وزیراعظم نے مدارس کی تعلیمی اور سماجی خدمات میں علمائے کرام کی مشاورت سے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے مفتی اعظم پاکستان رفیع عثمانی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔