نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز امام الحق 83 رنز بناکر آؤٹ

11:14 AM, 4 Jan, 2023

کراچی :نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سیٹ بیٹر امام الحق 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔


پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف  4 وکٹس کے نقصان پر 187 رنز بنالیے،  امام الحق  کے آؤٹ  ہونے کے بعد  سعود شکیل اور سرفراز احمد کریز پرموجود ہیں۔


واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزنیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان کی  ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے  اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 27  رنز پر گری، عبداللہ شفیق نے  19 رنز بنائے،اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے دن  کھیل  کے اختتام پر  امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ، اس سے  پہلے  نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا تھا۔  

مزیدخبریں